ابنا: ملتان کے اسپورٹس گراونڈ ميں دفاع پاکستان کانفرنس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کيا گيا جس کے بعد خطابات کا سلسلہ جاري ہے. دفاع پاکستان کانفرنس ميں شرکت کے لئے مختلف مذہبي اور سياسي جماعتوں کے کارکناں کے قافلوں کي پنڈال ميں آمد کا سلسلہ جاري ہے جس کے لئے اسپورٹس گراونڈ ميں سيکورٹي کے سخت انتظامات کئے گئے ہيں ميڈيا کوارڈنيٹر دفاع پاکستان کونسل کے مطابق پوليس سيکورٹي کے علاوہ انہوں نے ذاتي طور پر مختلف تنظيموں کے ايک ہزار سے زائد کارکناں سيکورٹي کے فرائض پر معمور کيا ہے دفاع پاکستان کانفرنس کے لئے پنڈال ميں 40 ہزار سے زائد کرسياں لگائي گئي ہيں جن ميں لاکھوں افراد کي آمد متوقع ہے .
........
/169